دھواں چھوڑنے والی کھٹارہ گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے لگیں اوور لوڈنگ سے حادثات بھی معمول

0
IMG-20260124-WA0024.jpg


میرپور (سٹی رپورٹر)آزادکشمیر کے مختلف علاقوں  میں اوورلوڈنگ عروج پر جبکہ طبعی عمر پوری اور پاکستان کے مختلف شہروں سے ناکارہ ہونے والی گاڑیاں چلنے لگیں، آزاد کشمیر میں موٹر وے پولیس کی طرز پر بنائی گئی ٹریفک پولیس صرف سوزوکیوں، رکشوں اور موٹر سائیکل والوں کے کاغذات چیک کر کے کارکردگی بنانے میں مصروف ہیں، اوورلوڈنگ اور کھٹارہ گاڑیوں کی وجہ سے آئے روز حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث قیمتی ضیاع اور عمر بھر کیلئے معذور بن جاتے ہیں،شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں ایسی گاڑیاں موجود ہیں جن کے پاس نہ تو کاغذات ہیں اور نہ ہی فٹنس سرٹیفکیٹ موجود ہیں اور ان میں سے اکثر گاڑیاں پاکستان بھر کے مختلف شہروں سے یا تو واردات میں مطلوب ہوتی ہیں یا پھر ان کو چلنے کی اجازت ہی نہیں ہوتی ہے۔

Leave a Reply