خواتین کے حقوق کے تحفظ کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، راجہ پرویز اشرف

خواتین کی عزت اور توقیر ہم سب کی عزت و توقیر ہیخواتین کو کام کی جگہ میں حفاظت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے
خواتین کے حقوق کیلئے گراں قدر قانون سازی کی گئی ہے,اسپیکر قومی اسمبلی کاعالمی وویمن ڈے کی مناسبت سے تقریب سے خطاب
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،خواتین کی عزت اور توقیر ہم سب کی عزت و توقیر ہے،خواتین کو کام کی جگہ میں حفاظت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،خواتین کے حقوق کیلئے گراں قدر قانون سازی کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو،، پارلیمانی وویمن کاکس،، کے زیر اہتمام عالمی وویمن ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کی باہمت خواتین سے مخاطب ہوکر فخر محسوس کر رہا ہوں،پوری دنیا میں خواتین کا دن منایا جا رہا ہے، یہ دن منانے کا مقصد خواتین کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنا ہے،پارلیمان میں قائم وویمن کاکس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جس معاشرے میں خواتین کے حقوق کو تحفظ حاصل ہوتا ہے وہ ہی معاشرہ ترقی کرتا ہے، پاکستانی خواتین کسی طرح بھی دنیا کی کسی بھی ملک کی خواتین سے کم نہیں ہیں،پاکستان میں خواتین کا ہر شعبے میں موثر کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے،پاکستان کو بنانے میں خواتین کاکردار شامل ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کردار سازی میں خواتین کا کردار ہے،میرے لیے یہ بات باعث افتخار ہے کہ میری سیاسی تربیت محترمہ بینظیر بھٹو نے کی ہے، پیپلز پارٹی کا خواتین کو بااختیار بنانے میں سب سے زیادہ کردار شامل ہے،ہماری خواتین کی تاریخ تمام شعبوں میں بے پناہ شراکت داری سے بھری پڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے ہر شعبے میں اپنی قابل تعریف شراکت داری سے اپنی شناخت بنائی ہے
Good
Thanks