ماں پر تشدد سے روکنے پر نشئی باپ کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)نیو نقشبند ٹائون میں نشے کے عادی باپ کو ماں پر تشدد سے روکنے کیلئے آنے والے 24سالہ بیٹے پر نشئی باپ نے فائرنگ کرکے قتل کردیاتفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں 55سالہ زین بی بی ذوجہ عصمت اللہ کنڈی نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا خاوند عصمت اللہ خان جو نشے کا عادی ہے اور آئے روز گھر میں جھگڑا کرتا تھا مجھ پر گھر میں تشدد کررہا تھا کہ اس دوران میری بیٹی نے اپنے بھائی صدیق اللہ کنڈی کو ماں کو بچانے کیلئے گھر بلوایا اس دوران جب صدیق اللہ کنڈی گھر پہنچا تو باپ نے گھر کے دروازے پر ہی اپنے بیٹے پر پستول سے فائر کیا فائر سینے پر لگنے سے بیٹا صدیق اللہ کنڈی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔