چترپڑی ، لاش نکالنے والی رضا کارٹیم کے ساتھ ایس ایچ او منگلا تھانہ کےچوہدری مہندی خان کی بدتمیزی،

0
images

میرپور (اورنگزیب ظفر ) رضاکارانہ طور پر لاش نکالنا جرم بن گیا، چترپڑی میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکالنے والی ٹیم کے ساتھ منگلا تھانہ کے ایس ایچ او چوہدری مہندی خان بدتمیزی،پاوندہ واٹر ریسکیو نے احتجاجا اپنی ریسکیو کی سرگرمیاں معطل کردیں تفصیلات کے مطابق 1122 کی جانب سے جب پاؤندہ واٹر ریسکیو کو اطلاع ملی کہ او پی ایف چترپڑی میں ایک شخص ڈوب گیا ہے تو فوری ریسکیو ٹیم نکل پڑی اور آدھے گھنٹے میں غوطہ خوروں کے ذریعے ڈیڈ باڈی ریکور کرلی گئی۔ ڈیڈ باڈی ریکور کرنے کے آدھے گھنٹے بعد تک بلانے کے باوجود پولیس باڈی ریکور کرنے والی جگہ تک نہ پہنچ سکی۔ لواحقین کے اصرار پر باڈی کو ریکور اور ریسکیو کرنے کے بعد 1122 کی ایمبولینس میں شفٹ کیا گیا۔باڈی ایمبولینس میں شفٹ کرنے کے بعد پولیس پہنچی۔پاوندہ واٹر ریسکیو کے رضاکار اس سے قبل ہی ورثاء کے اصرار اور باڈی کی پیچیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈیڈ باڈی کو گھر منتقل کرچکے تھے۔ ورثاء کا کہنا تھا کہ ہمیں رپورٹ یا پوسٹ مارٹم نہیں کروانا۔ پاوندہ واٹر ریسکیو ایک رضاکار ادارہ ہے جو اپنی مدد آپ کے تحت رضاکارانہ سرگرمیاں انجام دیتا ہے اور اس سے قبل بھی متعدد ریسکیو آپریشن انجام دے چکا ہے۔ پولیس کی جانب سے بجائے پاوندہ واٹر ریسکیو کا شکریہ ادا کرنے کی بجائے انجنئیر مبین صدیقی اور عبدالوحید انجم کے ساتھ غیر مناسب رویہ اپنایاگیا۔ یاد رہے کہ پاوندہ واٹر ریسکیو جموں کشمیر یونائیٹڈ ویلفیئر ونگ کا ذیلی ادارہ ہے۔ جموں کشمیر یونائیٹڈ ویلفیئر ونگ میرپور اور آزاد کشمیر میں بہت سے فلاحی و سماجی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ تاہم اس واقعہ میں منگلا تھانہ کے ایس ایچ او چوہدری مہندی خان کے نامناسب رویے کے باعث پاوندہ واٹر ریسکیو نے مزید کسی بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ نا لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply