ڈیرہ اسماعیل خان، میانی قوم کے2گروپو ں میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق ، 10زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ صدر کی حدود میں سابقہ لڑائی جھگڑے کی تنازعہ پر میانی قوم کے2گروپو ں میں تصادم ‘ 59سالہ شخص جاں بحق ‘جبکہ 10افراد زخمی ‘صدر پولیس نے دونوں گروپوں کی رپورٹ پر مجموعی طور پر 17ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں علاقہ کوکار کے رہائش 40سالہ شیر خان میانی ولد غلام نبی نے قتل و اقدام قتل کی دفعات کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اور 59سالہ مروان عرف نعمت اللہ ولد غنی خان ‘ 18سالہ احمد جان ولد نذر جان میانی ‘ 14سالہ میرا جان میانی ولد نذر جان ’19سالہ عبداللہ جان میانی ولد قادرجان ‘ 38سالہ امیر جان میانی ولد احمد خان ‘ 25سالہ شاہجہان ولد نذر جان ‘ 47سالہ ولی خان میانی ولد نبی خان ‘ 15شریف اللہ ولی خان ‘ 11سالہ سیف السلام میانی ولد رحمان عرف اسلم سکنائے کوکار نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کڑی میانی میں پہنچے تو مسجد کے دروازے کے ساتھ گلی میں موجود حکیم میانی ‘ جمعہ گل میانی ‘ دولت میانی ولد رسول خان میانی نے اپنے اپنے پستولوں سے مروان عرف نعمت اللہ میانی پر فائرنگ کی فائرنگ سے مروان میانی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ مسعود ‘ صبور میانی ‘طلحہ خان میانی ‘ بلال ‘ عزت خان عرف خانک ولد عباس ‘ مومن علی خان ‘ حضرت خان ولد عباس خان ‘نور محمد میانی سکنائے کوکار جو مسلح باپستول نے اپنے اپنے پستولوں سے ہم پر فائرنگ کردی فائرنگ سے میں ‘ عبداللہ ‘ احمد جان ‘ میراجان میانی’ شاہجہان میانی زخمی ہوگئے ‘ اسی طرح جلیل میانی ولد دولت سکنہ کوکار نے چاقو کے وار سے مجھے زخمی کردیا ‘ وجہ عداوت سابقہ لڑائی جھگڑا ہے ‘ اسی طرح دوسرے گروپ کی جانب سے تھانہ صدر میں 37سالہ محمد اجان میانی ولد حاجی آفریدی سکنہ کوکار نے اقدام قتل کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں گلی میں ٹھہرا تھا کہ ملزمان عبدالوارث میانی ‘ عبدالواحد ‘ زیف اللہ’ کاظم ولد لقمان میانی ‘ میرعالم ‘ عطاء اللہ ولد عبدالرحمن میانی سکنائے کوکار آئے مجھے لاتوں مکوں سے زد و کوب کرنے لگے اسی طرح زد وکوبی کلہاڑی کے گزار کرکے مجھے زخمی کردیا وجہ سابقہ لڑائی جھگڑا ہے