مظفرآباد (آوازہ نیوز) آزاد جموں و کشمیر نے کابینہ کے اجلاس منعقدہ 26 اکتوبر 2026ء کے فیصلے کی روشنی میں محمد عاصم شریف ولد محمد شریف بٹ، ساکن اندرون حرم گیٹ، ملتان، کے حق میں جاری کردہ باشندہ ریاست سرٹیفکیٹ نمبر 2004/DM/2862/04 مورخہ 9 دسمبر 2004ء کو تاریخ اجراء سے منسوخ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔مذکورہ نوٹیفکیشن مورخہ 12 نومبر 2026ء کو بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کیا گیا، جس کے تحت متعلقہ حکام کو ضروری کارروائی اور اطلاع کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔سابق ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق وزیر حکومت کا سٹیٹ سبجیکٹ منسوخ ہونے کے بعد اس فیصلے کو آزاد کشمیر کی سیاسی حلقوں میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔یادرہے کہ سابق ممبر اسمبلی عاصم شریف بٹ گذشتہ پانچ سال تک آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے آزادکشمیر کا بینہ میں وزیر کھیل وثقافت وامور نوجوان کی حیثیت سے سرکاری خزانہ سے مراعات لیتے رہے اور بعدازاں PPPآزادکشمیر میں شمولیت کرلی تاحال جعلی ریاست باشندہ بنور کر جعلسازی سے کشمیری کی حیثیت سے آزادکشمیر کے نظام کا تمسخر اڈرنے اور سرکاری خزانہ کا خلاف میرت استعمال کرکے استحصال کرنے پر موصوف کے خلاف کیا قانونی کارروائی ہوئی یا ہوگی یہ اپنی جگہ خودایک سوالیہ نشان ہے۔
سابق ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و سابق وزیر حکومت کا سٹیٹ سبجییکٹ منسوخ:


منگلا ڈیم کی دوبارہ ریزنگ کا منصوبہ، 102 ارب روپے کا دوسرا نظرثانی شدہ پی سی ون تیار
Leave a Reply